جھار کھنڈ میں سی پی آئی۔ ایم ایل ( لبریشن ) آٹھ حلقوں سے مقابلہ کریگی

رانچی۔/11مارچ،( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ایل ۔ لبریشن ) نے آج جھارکھنڈ میں لوک سبھا کیلئے آٹھ نشستوں پر مقابلہ کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ مابقی چھ حلقوں میں وہ دیگر پارٹیوں کی تائید کرے گی۔ فہرست کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دیپنکربھٹاچاریہ نے کہا کہ ہم دھنباد میں مارکسسٹ کو آرڈینیشن کمیٹی اور ر

رانچی۔/11مارچ،( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ایل ۔ لبریشن ) نے آج جھارکھنڈ میں لوک سبھا کیلئے آٹھ نشستوں پر مقابلہ کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ مابقی چھ حلقوں میں وہ دیگر پارٹیوں کی تائید کرے گی۔ فہرست کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دیپنکربھٹاچاریہ نے کہا کہ ہم دھنباد میں مارکسسٹ کو آرڈینیشن کمیٹی اور راج محل میں سی پی آئی ( ایم ) کی تائید کریں گے۔دیگر چار انتخابی حلقوں میں پارٹی دیگر علاقائی جماعتوں کی تائید کرے گی۔

امر سنگھ اور جیہ پردا آر ایل ڈی
ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے
لکھنؤ۔ /11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایل ڈی میں شمولیت کے صرف ایک روز بعد امر سنگھ اوررامپور ایم پی جیہ پردا کو بالترتیب فتح پور سیکری اور بجنور لوک سبھا نشست پر مقابلہ کیلئے آر ایل ڈی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ باغپت سے جبکہ ان کے فرزند جینت چودھری متھرا انتخابی حلقوں سے مقابلہ کریں گے۔ اترپردیش کے سات امیدواروں کی پہلی فہرست کی اجرائی کے بعد یہ بات سامنے آئی ۔ ان کے علاوہ کیرانہ سے کرتار سنگھ بھدنا، بلند شہر سے انجو عرف مسکان اور ہاتھرس سے نرنجن ڈھانگر آر ایل ڈی ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT