Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / جھاڑیوں میں نوزائیدہ جڑواں بچے دستیاب ،اسپتال میں داخل

جھاڑیوں میں نوزائیدہ جڑواں بچے دستیاب ،اسپتال میں داخل

کاکی ناڈا، 27 دسمبر (سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کے ٹوني شہر کے مضافات کے مصروف زرعی بازار یارڈ کے پاس جھاڑیوں میں دو نوزائیدہ جڑواں بچے ملے ۔ راہگیروں نے کل جھاڑیوں میں ان بچوں کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے دونوں نوزائیدہ لڈکو ں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ ان جڑواں بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہو گئی اور ان کے والدین کو لگا کہ یہ بچے زندہ نہیں بچیں گے اس لئے انھوں نے ان بچوں کو یہاں چھوڑ دیا۔ ٹوني شہر کے پولیس سرکل انسپکٹر اپاراؤ نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ پولیس تعزیرات ہند (سی آر پی سی) کی دفعہ 317 کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تحقیق کر رہی ہے ۔ ٹوني اسپتال میں بچوں کی طبی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دونوں نوزائیدہ بچوں کو کاکی ناڈا میں واقع سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں انکیوبیٹر وںمیں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین کا پتہ لگانے کے لئے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT