Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / جھبوا دھماکوں کا اصل ملزم پولیس کی گرفت سے باہر

جھبوا دھماکوں کا اصل ملزم پولیس کی گرفت سے باہر

جھبوا( مدھیہ پردیش ) ۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کانگریس صدر ارون یادو ، سابق مرکزی وزیر کانتی لال دھوریہ ، سابق رکن اسمبلی زاویرمیڈآ اور دیگر کو جنہوں نے یہاں ایک پولیس اسٹیشن کا 19گھنٹوں تک عملاً محاصرہ کردیا تھا آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔ کانگریس قائدین مدھیہ پردیش بی جے پی صدر نند کمار سنگھ چوہان کے خلاف کیس درج کرنے کے مطالبہ پر کل سے کوتوالی پولیس اسٹیشن کے باب الداخلہ پر دھرنا دے رہے تھے کیونکہ بی جے پی لیڈر نے بیتلواد دھماکوں کے اصل ملزم راجندر کسوا کا بھوریہ کے فرزند ڈاکٹر کرانت کو قریبی دوست قرار دیا ۔ گزشتہ ہفتہ پیش آئے واقعہ میں 89 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ضلع ایس پی مسٹر جی جی پانڈے نے بتایا کہ احتجاجی لیڈروں یادو، بھوریہ ، امیڈا اور دیگر کو آج صبح گرفتار کیا گیا اور انہیں سب ڈیویژنل مجسٹریٹ سید اشفاق علی عدالت میں پیش کرنے پر بعض قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد رہا کردیا گیا۔ تاہم بھوریہ نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف کیس درج کئے جانے تک کانگریس قائدین اور کارکنان احتجاج کرتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT