Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلسنے کے علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول خاتون فوت

جھلسنے کے علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول خاتون فوت

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے علاقہ آصف نگر اور ضلع رنگاریڈی کے علاقہ دوما میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ آصف نگر سب انسپکٹر محمد غوث خان کے مطابق 40 سالہ خاتون ارونا جو پیشہ سے ریلوے ملازمہ تھی کمہارواڑی آصف نگر میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون بلایا ناگی شخص کی بیوی تھی۔ 12 اکٹوبر کو مکان میں پیش آئے حادثہ میں یہ خاتون جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ دوما پولیس کے مطابق 50 سالہ رام سنگھ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ 19 اکٹوبر کے دن یہ شخص اپنے مکان میں برقی گل ہونے کے سبب چراغ جلانے کی کوشش میں تھا کہ مشتبہ طور پر حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں جھلس کر یہ شخص شدید متاثر ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT