Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جھلسی خاتون علاج کے دوران فوت

جھلسی خاتون علاج کے دوران فوت

یلاریڈی ۔17مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ تانڈا سے تعلق رکھنے والی 27سالہ بالی بائی نامی شادی شدہ خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر راکیش نے مزید بتایا کہ دو دن قبل ساس نے ڈانٹا کہہ کر خود پر کیروسین چھڑکتے ہوئے آگ لگالی تھی ‘ جس سے افراد خاندان نے اسے حیدرآباد کے گاندھی دواخانہ منتقل کیا ‘ جہاں پر وہ عل

یلاریڈی ۔17مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ تانڈا سے تعلق رکھنے والی 27سالہ بالی بائی نامی شادی شدہ خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر راکیش نے مزید بتایا کہ دو دن قبل ساس نے ڈانٹا کہہ کر خود پر کیروسین چھڑکتے ہوئے آگ لگالی تھی ‘ جس سے افراد خاندان نے اسے حیدرآباد کے گاندھی دواخانہ منتقل کیا ‘ جہاں پر وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس نے ساس ماروبائی اور شوہر بلرام پر کیس درج کرلیا گیا ۔

برقی شاک لگنے سے کسان فوت
یلاریڈی ۔17مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے کالوجی واڑی سے تعلق رکھنے والا 36سالہ سنجیوا ریڈی برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر ناگراج کی تفصیلات کے مطابق سنجیوا ریڈی رات کو کھیت گیا جہاں آبرسانی کرتے ہوئے برقی تاروں پر پاؤں رکھ دیا جس پر شاک لگنے سے مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ یہ گھر واپس نہ آنے پر افراد خاندان نے کھیت جاکر دیکھا جہاں اس کی نعش نظر آئی ۔ متوفی کو بیوی لکشمی ‘ دو لڑکیاں ہیں ۔ بیوی کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT