Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والا آٹو ڈرائیور فوت

جھلس جانے والا آٹو ڈرائیور فوت

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) شاہین نگر کے علاقہ حبیب کالونی میں ایک آٹو ڈرائیور مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ بالاپور پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد ابرہیم جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ حبیب کالونی کا ساکن یکم اپریل کو یہ شخص روزانہ کے معمول کی طرح اپنے مکان پہونچا اور آٹو کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک مشتبہ طور پر جھلس گیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلایا کہ آٹو صفائی کے دوران ہوسکتا ہے کہ آٹو سے گیس کے اخراج کے سبب ابراہیم جھلس گیا ۔ پولیس بالا پور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT