Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد ۔ /8 جون (سیاست نیوز) پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ خیر النساء زوجہ محمد علیم ساکن قیصر نگر ڈونڈیگل /4 جون کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس گئی تھی ۔ اس حادثہ میں جزوی طور پر جھلسنے کے سبب اسے گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا اور وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ ڈونڈیگل پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT