Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک خاتون جھلس جانے سے فوت ہوگیئں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز عثمان پورہ علاقہ میں خلیل الدین جاوید نامی شخص کے مکان میں حادثہ پیش آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیس کے اخراج سے حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثہ میں خلیل الدین جاوید کی بیوی نسیم سلطانہ شدید جھلس گئی تھیں۔ جو علاج ک

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک خاتون جھلس جانے سے فوت ہوگیئں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز عثمان پورہ علاقہ میں خلیل الدین جاوید نامی شخص کے مکان میں حادثہ پیش آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیس کے اخراج سے حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثہ میں خلیل الدین جاوید کی بیوی نسیم سلطانہ شدید جھلس گئی تھیں۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیئں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ملٹی نیشنل بینک میں ملازم کی موت
حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ وینکٹا کامیشور راؤ جو ایک ملٹی نیشنل بنک میں کسٹمر ایگزیکٹیو کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ کل دور ان ڈیوٹی فوت ہوگیا ۔ کامیشور راؤ سو ریہ نگر الوال میں رہتا تھا ۔ کل وہ روزانہ کے معمول کی طرز پر اپنے آفس پہونچا اور دفتر میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر نیچے گرگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT