Wednesday , December 12 2018

جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) پکوان کے دوران مبینہ طور پر پیش آئے حادثہ میں جھلس جانے کے سبب ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ واجدہ بیگم جو تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن شیخ سکندر کی بیوی تھی ۔یہ خاتون پیشہ سے چوڑیاں تیار کرتی تھیں۔16 جنوری کے دن خاتون اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT