Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خاتون کی موت

جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ بدویل میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ بھاگیہ جو بدویل علاقہ کے ساکن کونڈا کی بیوی تھی ۔ 28 جنوری کو یہ خاتون پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گئی ۔ انسپکٹر مائلاردیوپلی پولیس مسٹر سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ بھاگیہ کی 6 ماہ کی لڑکی ہے ۔ مذکورہ خاتون لکڑی کے چولہے پر پکوان کیلئے ڈیزل کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ وہ لکڑیاں جلد نے کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گئی ۔ جیسے ہی اس نے آگ جلانے کی کوشش کی اس دوران آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گئی تھی ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مائیلاردیوپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT