Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی خواتین کی علاج کے دوران موت

جھلس جانے والی خواتین کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں ۔ کالا پتھر پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ احمدی بیگم جو خواجہ پہاڑی علاقہ کے ساکن محمد واجد علی کی بیوی تھی ۔ 6 اپریل کے دن یہ خاتون حادثاتی طور پر پیش آئے واقعہ میں جھلس گئی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں ۔ کالا پتھر پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ احمدی بیگم جو خواجہ پہاڑی علاقہ کے ساکن محمد واجد علی کی بیوی تھی ۔ 6 اپریل کے دن یہ خاتون حادثاتی طور پر پیش آئے واقعہ میں جھلس گئی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق وی ایس ایل پرنیتا جو باغ عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن راماکرشنا کی بیوی تھی ۔ 28 مارچ کے دن اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی اور علاج کے د وران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

موسی ندی میں گرنے پر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) موسی ندی میں مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11 سالہ چاند پاشاہ جو محبوب علی کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر کوشالکر نے بتایا کہ 6 اپریل کے دن چاند پاشاہ اپنے مکان کے قریب میں کھیل رہا تھا کہ اچانک موسی ندی میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT