Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد۔/18جون، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقوں پہاڑی شریف اور جگت گیری گٹہ حدود میں دو خواتین جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں۔ ایک خاتون پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی جبکہ دوسری خاتون نے خود سوزی کرلی۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 30سالہ آسیہ بیگم جو وادی مصطفی علاقہ کی ساکن تھی کل صبح سحر کے وقت پکوان میں مصروف تھی کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ شدید طور پر جھلس کر زخمی ہوگئی جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران وہ کل شام فوت ہوگئی۔ جگت گیری پولیس کے مطابق 19سالہ لکشمی نے جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن گوپال کی بیٹی تھی خرابی صحت کے سبب اس لڑکی نے کل خود سوزی کرلی اور آج فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT