Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی طالبہ کی موت

جھلس جانے والی طالبہ کی موت

حیدرآباد /16 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں پیش آئے حادثہ میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر بہادرپورہ پولیس مسٹر وجئے بھاسکر کے مطابق 18 سالہ صباء بیگم جو چراغ علی نگر علاقہ کے ساکن اقبال کی بیٹی  طالبہ بتائی گئی ہے ۔ بی کام سال آخر میں زیر تعلیم تھی ۔ 12 جون کو یہ لڑکی اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جس کو فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مشورہ پر اس طالبہ کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT