Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والی لڑکیوں کی موت

جھلس جانے والی لڑکیوں کی موت

حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد کے حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو لڑکیاں مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئیں ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 17 سالہ خدیجہ بیگم جو احمد نگر سید نگر علاقہ کے ساکن جمیل احمد کی بیٹی تھی ،کل رات اپنے مکان میں مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تاہم اس لڑکی کی خودسوزی پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق رات میں اپنے مکان میں پکوان میں مصروف تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 15 سالہ مونیکا جو 10 ویں جماعت کی طالبہ تھی شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن چندریا کی بیٹی تھی 16 ستمبر کو اسکول سے واپسی کے بعد لڑکی پکوان میں مصروف تھی کہ حادثاتی طور پر شدید جھلس گئی ۔ لڑکی کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT