Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے افرادکی اموات

جھلس جانے والے افرادکی اموات

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اورکوکٹ پلی کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں حادثاتی طور پر جھلس کر تین افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اندھیرے کے سبب ان افراد نے اپنے مکان میں چراغ جلایا تھا اور اسی چراغ کے سبب ان کے مکانات میں حادثہ پیش آیا ۔ گذشتہ روز اچانک ان علاقوں میں برقی گل ہوگئی تھی ۔ مہانکالی پولیس کے مطابق 43 سالہ شخص گوپی کرشنا جو پان بازار علاقہ سکندرآباد میں رہتا تھا 15 فروری کی رات اچانک برقی گل ہونے کے سبب اس شخص نے اپنے مکان میں چراغ جلایا تھا اور حالت نیند میں تھا کہ چراغ کے ذریعہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی گوپی کرشنا علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 50 سالہ بالا سوامی جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں رہتا تھا ۔یہ شخص اپنی بیوی 45 سالہ وینکٹماں کے ساتھ اپنے مکان میں رہتا تھا ۔ 15 فروری کے دن ان کے مکان میں برقی گل ہوگئی تھی اور میاں بیوی نے مکان میں روشنی کیلئے چراغ جلایا تاہم مکان میں روشنی کے بعد یہ لوگ سوگئے اور حادثہ پیش آیا ۔ اس واقعہ میں میاں بیوی شدید جھلس گئے تھے ۔ جن کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT