Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے شخص کی علاج کے دوران موت

جھلس جانے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /23 جولائی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتربہ طور پر جھلس جانے کے سبب موت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 31 سالہ انجینیلو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ دیویندر نگر پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے نشہ کی حالت میں 17 جولائی کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کو اس شخص کی خودکشی پر شبہ پایا جاتا ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT