Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے شخص کی موت

جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 40 سالہ عبدالرزاق جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور روڈ نمبر دو تالاب کٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ 8 نومبر کو یہ شخص سعیدآباد کے علاقہ میں ایک پٹرول پمپ سے پٹرول خرید کر لے جارہا تھا کہ راستہ میں مشتبہ طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

پلنگ سے نیچے گرنے والے کمسن کی موت
حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پلنگ سے نیچے گرکر ایک 2 سالہ کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سورج جو کتہ گڈم حیات نگر علاقہ کے ساکن سنتوش کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا 7 نومبر کے دن اپنے مکان میں کھیل رہا تھا کہ پلنگ سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT