Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے شخص کی موت

جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں آگ جلانے کے دوران مشتبہ طور پر آگ کی لپیٹ میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ترملگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ سنیل شدید جھلس جانے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لعل بازار علاقہ کا ساکن سنیل پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ 15 نومبر کے دن وہ اپنے محلہ کے ساتھیوں کے ہمراہ سردی سے بچاؤ کیلئے لکڑیاں جلانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ لکڑیوں پر کیروسین آئیل ڈالنے کے بعد جیسے ہی اس نے آگ لگائی آگ نے لکڑکیوں کے ہمراہ سنیل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس واقعہ میں سنیل شدید طور پر جھلس گیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT