Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / جھلس جانے والے کمسن لڑکے کی موت

جھلس جانے والے کمسن لڑکے کی موت

حیدرآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) یاچارم کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا جھلس کر فوت ہوگیا۔ پولیس یاچارم کے مطابق 5 سالہ داتریہ جو یاچارم علاقہ کے ساکن انجیا کا بیٹا تھا، نرسری کا طالب تھا جو 21 نومبر کو اپنی والدہ کے ہمراہ پکوان میں مصروف تھا اور لکڑی کا چولہا جلانے کے لئے وہ کیروسین آئیل کی مدد لے رہی تھی کہ اس دوران آگ نے تیل اور اس کے قریب میں بیٹھے ہوئے اس کمسن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT