Tuesday , December 11 2018

جھلس کر ایک شخص و ایک خاتون فوت

حیدراباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) دبیرپورہ اور کوکٹ پلی کے علاقوں میں حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہونے کے دو علحدہ واقعات پیش آئے ۔ دبیرپورہ پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ پانڈو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ راجہ نرسمہا نگر دبیرپورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ 6 نومبر کے دن اپنے مکان میں اسٹو جلانے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 27 سالہ نازیہ بیگم جو سمیر کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 7 نومبر کے دن اپنے مکان میں پکوان کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ شدید جھلس گئی جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT