Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / جھوٹے مقدمات سے دستبرداری اور گرفتار دلتوں کی رہائی کانگریس کا مطالبہ

جھوٹے مقدمات سے دستبرداری اور گرفتار دلتوں کی رہائی کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج دلت نوجوانوں کے خلاف پولیس کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان نوجوانوں کو رہا کیا جائے جنہیں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تمام فرضی مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ کانگریس کے شعبہ ایس سی کے صدرنشین نتن راؤ نے الزام عائد کیاکہ بی جے پی کا دلت دشمن چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ اس کی انتقامی کارروائی میں جو بھارت بند میں 2 اپریل کو شرکت کررہے تھے، بی جے پی نے انتقامی کارروائی کی ہے۔ کانگریس نے پرامن احتجاج میں غیرسماجی عناصر کی جانب سے برپا کردہ تشدد کی ہر نوعیت کی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT