Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / جھوٹے وعدوں سے بی جے پی کو مرکز میں اقتدار

جھوٹے وعدوں سے بی جے پی کو مرکز میں اقتدار

گجرات ماڈل ‘ غریبی کا نمونہ ‘ ڈگ وجئے سنگھ کا الزام

گجرات ماڈل ‘ غریبی کا نمونہ ‘ ڈگ وجئے سنگھ کا الزام
حیدرآباد ۔ 24؍ اگسٹ ( پی ٹی آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی جھوٹے وعدوں کے ذریعہ برسراقتدار آئے ہیں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی پارٹی (کانگریس) کی بھی کوتاہی ہے کہ اُس نے یو پی اے حکومت کی کامیابیوں کو موثر انداز میں عوام سے روشناس نہیں کروایا تھا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے جو ابراہیم پٹنم کے سری اندو انجنیئرنگ کالج کے احاطہ میں کانگریس کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن خطاب کر رہے تھے ‘ مزید کہا کہ ’’ترقی کا گجرات ماڈل ‘ ترقی کا یہ گجرات ماڈل آخر کیا ہے ؟ ۔ اس طرح کے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اور ان وعدوں کو پھیلاتے ہوئے ملک کے عوام کو گمراہ کیا گیا ۔ حالانکہ نریندر مودی 12 سال سے گجرات کے چیف منسٹر تھے جہاں غریبی اور بھوک و افلاس میں اضافہ ہوا ‘‘ ڈگ وجئے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ رشوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کی بہت باتیں کی گئیں لیکن گجرات میں بابو بھائی بوکاریہ جنھیں عدالت کی طرف سے تین سال کی سزاء دی گئی ہے آج بھی بحیثیت وزیر برقرار ہیں اور پھر اس پر رشوت کے مکمل خاتمہ کی باتیں بھی جاری ہیں ۔ تمام حقائق منظر عام پر آئیں گی ‘‘ تلنگانہ کانگریس میں اختلافات کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ تمام سیاسی کارکن ہیں اور ہم سب کے چند اپنے عزائم بھی ہوا کرتے ہیں لیکن ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں سے نمٹنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT