Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / جھوٹ بولنے میں امریکی صدر ٹرمپ نے ریکارڈ قائم کردیا

جھوٹ بولنے میں امریکی صدر ٹرمپ نے ریکارڈ قائم کردیا

واشنگٹن۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی میڈیا ہر روز اپنے صدر کے بارے میں نئے نئے انکشاف کرکے لوگوں کو چونکارہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد پانچ ہزار جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ میں صدر ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون نے تہلکہ مچادیا۔ آرٹیکل کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔ ٹرمپ نے عہدہ کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے تناسب سے روزانہ 32 بار جھوٹ بولا۔ اس میں ان کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے مُکر جانا بھی شامل ہے ۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کے لئے بھی انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ جاریہ ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے ۔ 120 منٹ کی اس ملاقات میں انہوں نے 125 جھوٹ بولے جبکہ اس سے ایک روز پہلے ہی انہوں نے ریاست مونٹانا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 74 جھوٹ بولے تھے۔ امریکی صدر نے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا اعتراف کیا مگر روسی صدر پوٹن سے ملاقات میں موقف بدل لیا اور کہا کہ روس نے مداخلت نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT