Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / جھوٹ کی رفتار خواہ کتنی تیز ہوفتح سچ کی ہی ہوگی: تیجسوی

جھوٹ کی رفتار خواہ کتنی تیز ہوفتح سچ کی ہی ہوگی: تیجسوی

پٹنہ، 6اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بے نامی جائیداد اور ریلوے ہوٹل الاٹمنٹ معاملے میں مبینہ طورپر ملوث صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے سی بی آئی کی پوچھ گچھ پر بی جے پی اور مرکزی حکومت پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے جھوٹ کی رفتار خواہ کتنی ہی تیز ہو لیکن بالآخر سچ کی ہی جیت ہوگی۔ تیجسوی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ان کے جھوٹ کی رفتار بھلے ہی تیز ہے لیکن آخر میں جھوٹ کی شکت اور ہماری سچائی کی جیت ہوگی۔ سچ کی ڈور کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔‘‘ دیگر ٹوئٹ میں تیجسوی نے کہاکہ سچ کبھی جھکتا نہیں اور جھوٹ سچ کے سامنے ٹکتا نہیں ۔ آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی طرح سی بی آئی کے دہلی دفتر میں پہنچنے سے پہلے تیجسوی نے یہ ٹوئٹ کیا ہے ۔ جمعرات کو سی بی آئی دفتر میں جانے سے پہلے صدر آر جے ڈی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’ سچ اور گلاب کانٹوں سے گھرے رہتے ہیں۔ سانچ کو آنچ نہیں۔ ستیہ میو جیہ تے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT