Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / جھگن بھوجبل کے خلاف مزید دو مقدمات درج

جھگن بھوجبل کے خلاف مزید دو مقدمات درج

ممبئی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سابق وزیر تعمیرات عامہ جھگن بھوجبل کی مصیبتوں میں آج مزید اضافہ ہوگیا، جب انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے ان کے خلاف مزید دو شکایات درج کرلئے جو معاشی صورتحال پر معلوماتی رپورٹ اور قانون انسداد رقمی ہیرپھیر پی ایم ایل اے کی دفعات سے تعلق رکھتے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے ذرائع نے کہا کہ ’’ہم نے

ممبئی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سابق وزیر تعمیرات عامہ جھگن بھوجبل کی مصیبتوں میں آج مزید اضافہ ہوگیا، جب انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے ان کے خلاف مزید دو شکایات درج کرلئے جو معاشی صورتحال پر معلوماتی رپورٹ اور قانون انسداد رقمی ہیرپھیر پی ایم ایل اے کی دفعات سے تعلق رکھتے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے ذرائع نے کہا کہ ’’ہم نے بھوجبل اور دوسروں کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت دو مقدمات درج کئے ہیں ۔ پہلا مقدمہ مہاراشٹرا سدن اسکام اور دوسرا کلینا اراضی الاٹ منٹ سے متعلق ہے۔ این سی پی کے سینئر لیڈر بھوجبل نوی ممبئی میں ایک ہاؤزنگ پراجکٹ میں بھی ملوث رہے ہیں جس کے ڈیولپر نے 2010 ء میں فلیٹ کی مجموعی قیمت 10 فیصد حصہ بطور بکنگ حاصل کیا تھا لیکن کوئی کام شروع نہیں ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT