Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / جھیلوں کی بحالی اور قبرستانوں کی صفائی کی ہدایت

جھیلوں کی بحالی اور قبرستانوں کی صفائی کی ہدایت

اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی بلدی دورہ ، قبرستانوں اور شمشان کا معائنہ

اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی بلدی دورہ ، قبرستانوں اور شمشان کا معائنہ
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے کمشنر اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے شہر کے ہر ایک بلدی سرکل میں کم سے کم ایک جھیل کی بحالی ، تحفظ و فروغ کے علاوہ دو قبرستانوں کو بہتر بنانے کی مہم کے ایک حصہ کے طور پر آج نارتھ زون اور ایسٹ زون کے کئی مقامات کا دورہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ زونل کمشنرس اور تمام ڈپٹی کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ جھیلوں کی بحالی اور فروغ کے علاوہ قبرستانوں کے تحفظ و صفائی کیلئے مقرر وقت پر مکمل کریں ۔ مسٹر سومیش کمار نے اعلی عہدیداروں بلدیہ کے ساتھ ملکاجگری میں ایک مندر ، شمشان گھاٹ اور کشائی گوڑہ میں ایک مسلم قبرستان کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ان دونوں قبرستانوں کو تمام عصری سہولتیں پہونچائیں ۔ علاوہ ازیں اُپل میں نلہ چیرو اور ملکاجگری میں آر کے پورم جھیلوں کو صفائی کے بعد بحال کیا جائے ۔ مسٹر سومیش کمار نے ایل بی نگر ، اُپل اور کاپرا میں واقع کئی قبرستانوں کا معائنہ بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT