Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / جہاز اغوا کی دھمکی کے بعد فلائٹ کا رخ احمد آباد کی طرف موڑ دیاگیا۔

جہاز اغوا کی دھمکی کے بعد فلائٹ کا رخ احمد آباد کی طرف موڑ دیاگیا۔

احمد آباد۔ دہلی سے وابستہ جیٹ ائیروایز کے ہوائی جہازجس نے پیر کے روز ممبئی سے آڑان بھری تھی کو ہوائی جہاز کے بیت الخلاء سے دھمکی آمیز نوٹ ملنے کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بناء پر احمد آباد ائیر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔

 

اے این ائی نے سکیورٹی ایجنسی کے حوالے سے بتایا نوٹ میں لکھابات کا خلاصہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاکہ ’’ ائیرکرافٹ کو اغوا کرنے والوں نے گھیرلیاہے‘ او ریہ دہلی میں نہیں اترے گا‘ اسکوراست پی او کے کی طرف لے جایا جائے‘‘۔

ہوائی جہاز9W339ممبئی سے 0255کو روانہ ہوا اور احمد آباد ائیر پورٹ پر 0345کو لینڈ کردایاگیا۔ہوائی جہاز میں سوار ایک مسافر نے کہاکہ فلائیٹ کا رخ احمد آباد کی طرف یہ کہتے ہوئے موڑ دیا کہ’’سکیورٹی وجوہات ‘‘ کی بنا پر ایسا کیاجارہا ہے۔

تمام مسافرین کو ہوائی جہاز سے اتر کر دوبار ہ تلاشی لی گئی۔جہاز میں سوار مسافرین کی حقیقی تعداد کو انکشاف نہیں کیاگیا۔ اب تک جٹ ائیرویز ترجمان کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیںآیاہے

TOPPOPULARRECENT