Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / جہاز یوکرین پر کیوں پرواز کررہا تھا ؟سوالات اٹھنے لگے

جہاز یوکرین پر کیوں پرواز کررہا تھا ؟سوالات اٹھنے لگے

سیئول ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی یوکرین میں ملائیشیا ائیر لائنز کے طیارے کے گرنے کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کمپنی کا کمرشل جہاز باغیوں کے زیر اثر علاقے سے کیوں پرواز کررہا تھا جب کہ ایشیا کے دیگر ممالک نے یوکرینی تنازعے کے بعد ایک ماہ قبل وہاں سے اپنی فضائی سرویس معطل کردی تھی۔ یوکرین کی فضائی حدود یورپ اور ایشیا جانے والی فلائٹس سے بھری رہتی تھی اور اس کے لئے دوسرا روٹ استعمال کرنے سے فلائٹس کے وقت اور اس کے فیول اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ ایشیا کی بڑی فضائی کمپنیوں کورین ائیر لائنز ،ایشیانا، آسٹریلیا قنطاس اور تائیوان چائنہ ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار ماہ قبل سے ہی یوکرینی فضائی حدود استعمال کرنا ترک کردی تھی جب روسی افواج کریمیا میں داخل ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT