Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / جہت سے عاری عیسائی و مسلمان ملک چلا رہے ہیں

جہت سے عاری عیسائی و مسلمان ملک چلا رہے ہیں

سیاست داں بیرونی سازشوں کے آلہ کار، پوری کے شنکر آچاریہ کا لکچر

سیاست داں بیرونی سازشوں کے آلہ کار، پوری کے شنکر آچاریہ کا لکچر
نئی دہلی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) پوری کے شنکر آچاریہ سوامی نسچل آنند سرسوتی نے آج دعویٰ کیا کہ ہندوستان ، جہت سے عاری (بے سمت) عیسائیوں ، کمیونسٹوں اور مسلم طریقوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے اور ہندوستان کی جمہوریت و دستور ملک کی ضروریات اور روایات کے خطوط کے مطابق نہیں ہے۔ ہندو مذہبی رہنما نشچل آنند نے جو ماضی میں عصمت ریزی کے واقعات کو بیرونی کلچر کا اثر قرار دیتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کرچکے ہیں ۔ مزید کہا کہ ہمارے ملک کے سیاستداں بیرونی سازشی عناصر کے ہاتھوں کا کھلونا بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’’ آپ کو جان لینا چاہئے کہ ہندوستان بیرونی سازشیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔ ہمارے وزرائے اعظم اور وزراء کی کہیں اور سے رہنمائی کی جاتی ہے ۔ صحیح راستہ سے محروم عیسائی ، کمیونسٹ اور مسلم طریقوں کے ذریعہ ہندوستان کی رہنمائی کی جارہی ہے‘‘۔ شنکر آچاریہ یہاں اتراکھنڈ میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے المیہ کی دوسری سالانہ یاد کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت اور دستورہماری تہذیب سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔شنکر آچاریہ نے الزام عائد کیا کہ بیرونی سازشی عناصر ہندوستان کی تمام علامتوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT