Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر خاتون کی ہلاکت

جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر خاتون کی ہلاکت

مظفر نگر ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ خاتون کو مزید جہیز لانے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے اس قدر زد و کوب کیا کہ اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دلسوز واقعہ یہاں کے کھٹولی مستقر میں رونما ہوا۔ تفصیلات کے مطابق متوفیہ عائشہ کی شادی ارشاد سے 30 مئی 2010 ء کو ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ ہی دنوں ب

مظفر نگر ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ خاتون کو مزید جہیز لانے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے اس قدر زد و کوب کیا کہ اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دلسوز واقعہ یہاں کے کھٹولی مستقر میں رونما ہوا۔ تفصیلات کے مطابق متوفیہ عائشہ کی شادی ارشاد سے 30 مئی 2010 ء کو ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ ہی دنوں بعد جہیز کے سامان پر تنازعہ پیدا ہوگیا جو رز مرہ کے جھگڑوں میں تبدیل ہوگیا ۔ دریں اثناء کھٹولی کے سرکل آفیسر ڈی کے متل نے بتایا کہ لڑکی کے باپ نے ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں انہوں نے سسرالی رشتہ داروں کو قتل کا مرتکب ٹھہرایا ہے جنہوں نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر لڑکی کو ہلاک کردیا ۔ متوفیہ کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس قتل میں ملوث ایک دیگر مفرور ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

نوجوان لڑکے کو گولی ماردی گئی
کوشمبی ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم حملہ آوروں نے یہاں کے ماہوا گھاٹ پر ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آر پی سنگھ نے بتایا کہ لال جی پرجاپتی کو میاون بازار میں گزشتہ شب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ اس واقعہ پر برہم مقامی افراد نے نوجوان کی نعش کے ساتھ راستہ روکو احتجاج منظم کیا لیکن بعد ازاں پولیس کی مداخلت کی وجہ سے انہوں نے احتجاج ختم کردیا ۔ پولیس اس قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT