جہیز کیلئے ہراسانی‘ نئی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) مہیشورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں تین ماہ کی دلہن نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ افشاء جبین کی شادی جاریہ سال جنوری میں مجاہد سے ہوئی تھی اور شادی کے وقت لڑکی کے والدین نے دو لاکھ روپئے جوڑے کی رقم دس تولے طلائی زیورات اور دیگر اشیاء دیئے تھے ۔ گذشتہ چند دنوں سے مجاہد افشاں جبین کو مسلسل ذہنی اذیتیں دے رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ والدین کی شکایت پر مجاہد کے خلاف مہیشورم پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT