Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ نریڈ میڈ پولیس کے بموجب 35 سالہ بی شلیجہ جس کی شادی 2003 ء میں راجیش سے ہوئی تھی اور انہیں 11 سال کا لڑکا بھی ہے ۔ شلیجہ نے اپنے سسرالی مکان واقع ونائک نگر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ شوہر اور سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کی رقم کیلئے ہراساں کررہے تھے جس کے نتیجہ میں اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے خاتون کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور راجیش اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے اور مزید جہیز کی ہراسانی سے متعلق دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں بورا بنڈہ کی ساکن 25 سالہ نسرین بیگم نے اپنے شوہر عمران خان کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT