Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی، آئی آر ایس عہدیدار گرفتار

جہیز ہراسانی، آئی آر ایس عہدیدار گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی کے مقدمہ میں پولیس نے آئی آر ایس عہدیدار کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ ومشی کرشنا کی شادی 2015 ء میں شراونی سے ہوئی تھی ۔ آئی آر ایس میں ٹاپ رینک حاصل کرنے والے ومشی کرشنا کو وجئے واڑہ میں محکمہ انکم ٹیکس کے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا اور شادی کے وقت اسے بطور جہیز طلائی زیورات و رقومات دیئے تھے ۔ شادی کے بعد وہ جوبلی ہلز ویمنس کوآپریٹیو سوسائٹی میں رہنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ ومشی کرشنا کے سسرالی مکان میں گھریلو ملازمہ کو ملازمت سے برخواست کئے جانے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ مزید جہیز کی ہراسانی کیلئے تنگ کرنا شروع کردیا اور وہ اچانک اپنا تبادلہ نئی دہلی کروالیا ۔ شراوانی نے دہلی پہونچ کر اس سے ملاقات کی کوشش کی لیکن اس نے انکار کردیا۔ پولیس جوبلی ہلز نے ومشی کرشنا اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT