Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی‘حاملہ خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی‘حاملہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک حاملہ خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے بتایا کہ 24 سالہ جی وینکٹا لکشمی ساکن سبھاش نگر جیڈی میٹلہ کی شادی ڈھائی سال قبل ناگراجو سے ہوئی تھی اور انہیں 18 ماہ کا ایک لڑکا بھی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹالکشمی کو سسرالی رشتہ داروں اور شوہر کی جانب سے آئے دن مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی خاتون حاملہ تھی اور پولیس نے شوہر اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT