Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی ، خاتون کانسٹبل کو سسرالی رشتہ داروں نے فنائیل پلادیا

جہیز ہراسانی ، خاتون کانسٹبل کو سسرالی رشتہ داروں نے فنائیل پلادیا

حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے ہراسانی کرتے ہوئے سسرالی رشتہ داروں نے خاتون کانسٹبل کو جبراً فنائیل پلادیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر 30 سالہ سی رجنی ساکن برنداون کالونی الوال جو سائبرآباد میں سائبر کرائم پولیس میں پولیس کانسٹبل کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دے رہی ہے کی شادی گزشتہ سال نومبر میں اوم پرکاش سے ہوئی تھی۔ شادی کے وقت رجنی کے ماں باپ نے بطور جہیز 3 لاکھ نقد رقم اور 4 تولے طلائی زیورات دیئے تھے۔ شادی کے کچھ دن بعد سے ہی اوم پرکاش اور اس کے رشتہ دار رجنی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہے تھے اور اسے ذہنی اذیت دینے کیلئے اس کے کردار پر شبہ کرنے لگے۔ رجنی کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے جبراً لیزال (فنائیل ) پلادیا جس کے نتیجہ میں اسے وہاں کے مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ متعلقہ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سسرالی رشتہ داروں اور شوہر کی ہراسانی کاشکار بیوی کی خودکشی
حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مزید جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ صبا بیگم ساکن گلشن نگر مصری گنج کی شادی محمد شکیل سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے اسے مزید جہیز کیلئے تنگ کرنا شروع کردیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT