Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی اور الزامات سے دل برداشتہ خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی اور الزامات سے دل برداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔ یکم جولائی، ( سیاست نیوز) زائد جہیز اور ناجائز تعلقات کے الزامات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ الوال پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21سالہ لاونیا جو الوال علاقہ کے ساکن شخص موہن کی بیوی تھی نے کل رات انتہائی اقدام کیا ۔ لاونیا کی شادی دو سال قبل موہن سے ہوئی تھی اورلاولد تھی۔ گزشتہ چند دنوں سے موہن اس کی بیوی لاونیا کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہا تھا اور اس پر بے بنیاد ناجائز تعلقات کے الزامات بھی لگارہا تھا اور خاتون کو دوسری شادی رچانے کی دھمکیاں بھی دیتے ہوئے زائد جہیز کیلئے اذیت رسانی کا شکار بنارہا تھا جس سے تنگ آکر لاونیا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت
حیدرآباد۔ یکم جولائی ، ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں درپیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی شخص کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24سالہ محمد رزاق جو جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن تھا گزشتہ ماہ کی 12تاریخ کو موٹر سیکل پر بیگم پیٹ علاقہ سے گذررہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں وہ آج فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT