Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی اور گھریلو مسائل پردو خواتین کی خودکشی

جہیز ہراسانی اور گھریلو مسائل پردو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر ایک جملہ دو خواتین کی خودکشی کے علحدہ واقعات آصف نگر اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ سواپنا جو مسکین شاہ باغ آصف نگر علاقہ کے ساکن کونڈا سوامی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے مزید جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ اس خاتون نے  13 ستمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سواپنا اور کونڈا سوامی نے اپنی پسند سے لو میاریج کی تھی ۔ تاہم شادی کے بعد سوامی اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بیوی کو زائد جہیز کیلئے ہراساں کرنے لگا تھا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ بھارتماں جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن موہن راؤ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ بھارتماں گھریلو مسائل کا شکار تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT