Wednesday , October 24 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے خود سوزی کرلی

جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے خود سوزی کرلی

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودسوزی کرلی۔ صنعت نگر پولیس کے بموجب 21 سالہ کنیز فاطمہ ساکن اللہ پور بورہ بنڈہ نے کل صبح اپنے مکان میں کیروسین چھڑک کر خودسوزی کرلی تھی جس میں وہ شدید جھلس گئی تھی۔ کنیز فاطمہ کی شادی 6 اکٹوبر سال 2013 میں شیخ ابراہیم سے ہوئی تھی اور شادی کے وقت بطور جہیز نقد رقم و دیگر اشیاء دیئے گئے تھے۔ شادی کے فوری بعد ہی سید ابراہیم اور اس کے ارکان خاندان کنیز فاطمہ کو مبینہ طور پر مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ صنعت نگر پولیس نے شیخ ابراہیم اور دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT