Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مزید جہیز کیلئے ہراسانی کا سامنا کررہی ایک خاتون کی نعش کو میر پیٹ پولیس نے منترالیہ چیرو ( تالاب ) سے دستیاب کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ لاونیا جو 12ڈسمبر کو پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی اس کی نعش کو کل پولیس نے تالاب سے برآمد کرلیا۔ لاونیا بڑنگ پیٹ علاقہ کے ساکن نوین کمار کی بیوی تھی ان کی شادی 6سال قبل ہوئی تھی اور ان کی تین سالہ لڑکی ہے۔ شوہر بیوی کو ہراساں کررہا تھا اور ہراسانی سے تنگ آکر لاونیا اپنے میکے چلی گئی تھی اور انتہائی اقدام کرتے ہوئے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT