Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی سے مایوس خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی سے مایوس خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ الوال پولیس کے بموجب 25 سالہ چنّی جو راجو کی بیوی تھی اپنے سسرالی مکان واقع الوال میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی ۔اس واقعہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی اور علاج کے لئے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ نے اپنے

حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ الوال پولیس کے بموجب 25 سالہ چنّی جو راجو کی بیوی تھی اپنے سسرالی مکان واقع الوال میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی ۔اس واقعہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی اور علاج کے لئے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ نے اپنے بیان میں پولیس کو یہ بتایا کہ اس کا شوہر راجو اسے مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیتیں دیا کرتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوگئی ۔الوال پولیس نے راجو کے خلاف مزید جہیز کی ہراسانی کا مطالبہ اور خودکشی کے لئے آمادہ کرنے کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT