Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کے مطالبہ پر ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میلار دیو پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ رادھا جو لکشی گوڑہ علاقہ کے ساکن نریندر ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نریندر ریڈی اور رادھا کی شادی سال 2006 مئی کے مہینے میں ہوئی تھی اور انہیں ایک بیٹا او

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کے مطالبہ پر ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میلار دیو پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ رادھا جو لکشی گوڑہ علاقہ کے ساکن نریندر ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نریندر ریڈی اور رادھا کی شادی سال 2006 مئی کے مہینے میں ہوئی تھی اور انہیں ایک بیٹا اور بیٹی ہیں ۔ چند سالوں سے اس خاتون کو شوہر جسمانی اور ذہنی طور پر اذیتے پہونچا رہاتھا جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT