Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی پر خاتون کی خود کشی

جہیز ہراسانی پر خاتون کی خود کشی

حیدرآباد۔ 27 اگست (سیاست نیوز) سسرالی رشتہ داروں کی مزید جہیز کیلئے ہراساں پر خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے بموجب 26 سالہ انورادھا ساکن گاندھی نگر کی شادی چار سال قبل کرشنا سے ہوئی تھی ۔ اسے مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا۔ انورادھا نے کل اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کشائی گوڑہ نے شوہر کرشنا اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف انورادھا کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے اور مزید جہیز کیلئے تنگ کرنے کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT