Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار اور اولاد نہ ہونے سے مایوس 2 خواتین کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار اور اولاد نہ ہونے سے مایوس 2 خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون اور اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات مائیلاردیوپلی اور صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ پولیس مائیلاردیوپلی کے مطابق 24 سالہ خاتون پوجا جو موہن ریڈی نگر علاقہ کے ساکن آنند راؤ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراسانی و پریشان کیا جارہا تھا ۔ پوجا کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ خاتون ورا لکشمی جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ صنعت نگر علاقہ کے ساکن بھاسکر کی بیوی تھی اس خاتون کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ اولاد نہ ہونے سے ورا لکشمی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT