Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودسوزی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی و اذیت رسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ خاتون سری لتا نے 8 جنوری کو مبینہ اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری لتا کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی اور شادی کے وقت اس خاتون کو 20 تولا سونا 10 لاکھ نقد رقم زرعی اراضی اور پلاٹ ، موٹر سائیکل و دیگر ضروری سامان دیا گیا تھا ۔ لیکن گذشتہ چند روز سے اس خاتون کو اس کا شوہر نقد رقم اور 2 تولہ سونا زائد جہیز دینے کیلئے مبینہ ہراساں کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کو شوہر کے علاوہ ساس مبینہ طور پر پریشان کر رہی تھی ۔ اس اذیت سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مائیلاردیوپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

دو خواتین کی مشتبہ موت
حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز اور کشائی گوڑہ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی مشتبہ انداز میں موت کا واقعہ ہوگئی ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 29 سالہ خاتون سندھیا رانی جو ایس پی آر ہلز علاقہ کے ساکن بابو کی بیوی تھی ۔ کل پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون راجیشوری جو مادھو پوری کالونی علاقہ کے سا کن شخص وینکٹ راؤ کی بیٹی تھی شوہرسے علحدگی کے بعد اپنے مائیکے میں مقیم تھی ۔ جس نے مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT