Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/7جولائی، ( سیاست نیوز) جہیز کی رقم ادا کرنے میں تاخیر سے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 25سالہ نرملا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ نرملا شاہ پور نگر علاقہ کے ساکن وینکٹ کی بیوی تھی اس خاتون کی شادی سال 2015 میں ہوئی تھی اور اسوقت اس خاتون کے والدین نے 4 لاکھ روپئے جہیز کی رقم طئے کی تھی اور دو لاکھ روپئے ادا کردیئے تھے۔ تاہم مزید دو لاکھ روپئے ادا نہیں کئے گئے ان کی معاشی حالت سازگار نہیں تھی اس وقت 7 تولہ سونا اور15 تولہ چاندی کے علاوہ موٹر سیکل و دیگر سامان بھی دیا گیا تھا۔ تاہم گذشتہ چند روز سے جہیز کی رقم ادا کرنے کیلئے مزید دباؤ بڑھ گیا تھا اور خاتون کو ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT