Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/27اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ملکاجگری پولیس نے بتایا کہ 30سالہ آر روجا جس کی شادی چند سال قبل سریکانت سے ہوئی تھی وہ مبینہ طور پر مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا۔ سسرالی رشتہ داروں اور شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ خاتون کے رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس ملکاجگری نے شوہر کے خلاف مزید جہیز کیلئے ہراسانی اور خودکشی پر مجبور کرنے کے سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT