جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ شاہ آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ خاتون رادھیکا جو شاہ آباد علاقہ کے ساکن شخص سرینواس کی بیوی تھی جس کی سال2016 میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ اس خاتون کو گزشتہ چند عرصہ سے زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار ہراساں کررہے تھے اس بات سے تنگ آکر خاتون نے 3 ڈسمبر کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT