Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) جہیز کے بھاری مطالبہ کو پورا کرنے سے پریشان ایک 9 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی ۔  یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ ورشاء نامی خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شادی نیو شیواجی پوری کالونی ایل بی نگر کے ساکن رنجیت سے ہوئی تھی ۔ مارچ 2015 میں ورشاء کی شادی ہوئی تھی اور اس وقت جہیز میں 10 لاکھ روپئے نقد رقم 50  تولے طلائی زیورات 5 کیلو چاندی ، نندی ہلز علاقہ میں ایک پلاٹ دیا گیا تھا ۔ رنجیت پیشہ سے ریلوے ملازم تھا جو قاضی پیٹ جنکشن میں جے ای تھا ۔ تاہم شادی کے موقع پر بڑی مقدار میں جہیز کی ادائی سے بھی رنجیت کی لالچ کم نہیں ہوئی تھی ۔ لڑکی کے والدین کے مطابق سرکاری ملازمت کو دیکھتے ہوئے لڑکی کی خوشی کی خاطر اتنی بڑی مقدار میں جہیز دیا گیا تھا ۔ تاہم رنجیت گذشتہ چند دنوں سے 16 ایکڑ اراضی اور مزید 10 لاکھ روپئے نقد رقم دینے کا مطالبہ کر رہا تھا اور جلد مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے بیوی کو ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ لالچی شوہر کی نیت و ہراسانی سے تنگ آکر ورشاء نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT