Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے زائد جہیز کے مطالبہ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ سری لتا جو پیشہ سے خانگی ٹیچر تھی ۔ دیور بجلی علاقہ کے ساکن پوچیا کی بیوی تھی ۔ دونوں نے سال 2007 میں اپنی پسند سے لو میارج کی تھی ۔ تاہم شادی کے چند عرصہ بعد سے خاتون کو جہیز کیلئے پریشان کیا جارہا تھا ۔ ساس اور خسر کی ہراسانی بھی بڑھ گئی تھی ۔ لیکن یہ خاتون جہیز کے مطالبہ کو پورا کرنے میں ناکام تھی۔ جس کے بعد ہراسانی میں اضافہ ہوگیا ۔ گذشتہ سری لتا کی ساس نے اسے مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT