Tuesday , December 19 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /17 جون (سیاست نیوز)  زائد جہیز کے مطالبہ پر ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ شویتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ شویتا برنداون کالونی علاقہ کے ساکن شرتھ کی بیوی تھی ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور شادی کے چند روز بعد ہی سے اس خاتون کو زائد جہیز کے لئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT